تمام رات آنسوؤں سے غم اجالتا رہا
تمام رات آنسوؤں سے غم اجالتا رہا
میں غم اجال اجال کر خوشی میں ڈھالتا رہا
جوان میری ہمتیں بلند میرے حوصلے
حصار توڑتا رہا کمند ڈالتا رہا
بہت ہی تلخ تجربہ تمہاری بزم میں ہوا
ہر آدمی مری انا کے بل نکالتا رہا
ہیں التوا کی گود کے پلے سب اس کے مسئلے
کسی کو حل نہیں کیا ہمیشہ ٹالتا رہا
ترے خلاف اس لیے مری زباں نہ کھل سکی
میں اپنی خامیوں پہ بھی نگاہ ڈالتا رہا
خیال یار تیری نگہداشت اس طرح ہوئی
دماغ تھک کے سو گیا تو دل سنبھالتا رہا
حفیظؔ کیا سناؤں اپنی خواہشوں کی داستاں
پلا پلا کے دودھ کتنے سانپ پالتا رہا
- کتاب : Dastavez (Pg. 20)
- Author : Aziz Nabeel
- مطبع : Edarah Dastavez (2010)
- اشاعت : 2010
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.