تمام رات تڑپ کر نکال دی میں نے
تمام رات تڑپ کر نکال دی میں نے
قضا بھی آئی جو سر پر وہ ٹال دی میں نے
زمانہ میرے تعاقب میں کیوں ہے سرگرداں
کبھی سے خاک یہ دنیا پہ ڈال دی میں نے
خبر ہے عشق نے جینا سکھا دیا مجھ کو
یہ زندگی ترے پیکر میں ڈھال دی میں نے
نکل بھی جا تو اجالوں میں سائے کی صورت
نقاب وقت کے چہرے پہ ڈال دی میں نے
پسینے آ گئے مانجھیؔ کیوں ناؤ کھیتے ہوئے
وہ خونی لہر تھی تٹ پر اچھال دی میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.