تمام شہر میں ہم ہاتھ پاؤں مار آئے
تمام شہر میں ہم ہاتھ پاؤں مار آئے
سکون ڈھونڈنے نکلے تھے سوگوار آئے
چمن کے کانٹوں سے کر لی ہے دل لگی ہم نے
خزاں چمن میں رہے چاہے اب بہار آئے
کھڑی تھی رستے میں دیوار مفلسی میرے
کبھی جو بھولے سے لمحات وصل یار آئے
نظام تیرے چمن کا عجیب ہے کتنا
جو حق پرست تھے حصے میں ان کے دار آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.