تمام شہر میں یکتا یہ میری ذات نہ کر
تمام شہر میں یکتا یہ میری ذات نہ کر
کہ ڈھلتی عمر ہے اب اتنا التفات نہ کر
یہ قربتیں بھی میسر ہوئیں نصیبوں سے
تعلقات میں اب اور تجربات نہ کر
یہ اور بات کہ میں قدر آشنا ہوں مگر
نثار جسم کے مجھ پہ جواہرات نہ کر
ترے ہی حسن پہ اک نظم لکھ رہا ہوں ابھی
تری ہی سوچ میں ہوں آج مجھ سے بات نہ کر
مجھے خبر ہے کوئی تیرے انتظار میں ہے
بس اپنے گھر کو چلی جا تو اتنی رات نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.