تمام عمر گزاری جسے بچاتے ہوئے
تمام عمر گزاری جسے بچاتے ہوئے
وہ دل دیا اسے لمحوں میں مسکراتے ہوئے
کسی کا سارا سفر عجلتوں کی نذر ہوا
کسی نے سوچا نہیں تھا قدم اٹھاتے ہوئے
ہر ایک سانس نے رکھا مغالطے میں مجھے
میں خرچ ہوتا گیا زندگی کماتے ہوئے
کشید روشنی کچھ لوگ اس سے کر لیں گے
کسی نے سوچا تھا کب تیرگی بناتے ہوئے
نظر میں رکھنا مرے خال و خد تسلی سے
اے کوزہ گر تو مجھے چاک پر گھماتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.