تمام عمر کا حاصل ہے بے بصر ہونا
زیادہ اس سے بھی مشکل ہے باخبر ہونا
اگر ہوا کہیں بے فیض موسموں کا نزول
ہرے درختوں کا ممکن ہے بے ثمر ہونا
غموں کی دھوپ سے بچنا محال ہے لیکن
بہت ضروری ہے چھوٹا سا ایک گھر ہونا
خود اپنے گھر میں ضرورت کی شے ہوں کیا کم ہے
نہیں پسند مجھے بھی ادھر ادھر ہونا
تمہارا رکھنا ہتھیلی چراغ کی لو پر
مرا اندھیرے میں رہ کر بھی معتبر ہونا
ہے سینگ عافیت شہر کو اٹھائے ہوئے
عجب ہے چھوٹے سے خدشے کا جانور ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.