تمام عمر کو بیمار کر گیا اک شخص
تمام عمر کو بیمار کر گیا اک شخص
یہ کیسا درد مرے دل میں بھر گیا اک شخص
میں کس کتاب میں تعبیر اس کی دیکھوں گا
نظر میں خواب سجا کر گزر گیا اک شخص
گزر رہی تھی خیالوں میں زندگی اس کی
ذرا جو میں نے پکارا تو ڈر گیا اک شخص
ابھی تو کوئی گلوں سے معاملہ نہ ہوا
ابھی سے میرے لہو میں اتر گیا اک شخص
سمجھ میں آنے لگے سارے کھیل دنیا کے
کچھ اس قدر مجھے ہشیار کر گیا اک شخص
تھا میری بانہوں میں کل آج اس کی بانہوں میں
وفا کے نام کو بدنام کر گیا اک شخص
جنون و وحشت و آوارگی کے عالم سے
گزر ہوا تو ادھر ہی ٹھہر گیا اک شخص
خبر یہ افضلؔ آشفتہ حال کی ہوگی
سنا ہے رات کسی غم میں مر گیا اک شخص
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.