تمنا مدعا ارمان دل کے
ازل سے ہیں یہی سامان دل کے
الٰہی اس دل بے چین کی خیر
جو قابو میں ہے اک انجان دل کے
جفا سہنا مگر اف تک نہ کرنا
جگر کے میں فدا قربان دل کے
نہیں آتے نہ آئیں وہ مرے گھر
تصور میں تو ہیں مہمان دل کے
کسی کا ہوں کسی کا میں ابد تک
یہ ہیں وعدے یہ ہیں پیمان دل کے
نبرد زندگی مشکل نہیں ہے
خطا لیکن نہ ہوں اوسان دل کے
اگر ہے زندگی کے راگ کا شوق
امیںؔ کھولے رہو تم کان دل کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.