تن کا دھیان نہ من کا گیان
تن کا دھیان نہ من کا گیان
تو کاہے کا ودیا وان
انسانوں سے پیار نہیں
پھر بھی کہلائے انسان
من مندر میں جھانک کے دیکھ
دور نہیں تجھ سے بھگوان
دنیا ایک سرائے ہے
تو ہے دو دن کا مہمان
یہ بھی کوئی جیون ہے
لاکھوں دکھ ہیں اور اک جان
تیری جان کے دشمن ہیں
لوبھ کرودھ مایا ابھیمان
من کی دولت پاس نہیں
اور کہلائے تو دھنوان
آشاؤں کو تج کر دیکھ
یہ دنیا ہے سورگ سمان
دھیان محل میں بیٹھ طفیلؔ
پریت کو ہی پرمیشور جان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.