Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تن پر احباب کے ہم خونیں قبا دیکھتے ہیں

کلدیپ گوہر

تن پر احباب کے ہم خونیں قبا دیکھتے ہیں

کلدیپ گوہر

MORE BYکلدیپ گوہر

    تن پر احباب کے ہم خونیں قبا دیکھتے ہیں

    کون اس جرم کی پاتا ہے سزا دیکھتے ہیں

    ناخدا نے ہمیں منجھدار میں لا کر چھوڑا

    کیا ہے اپنے لیے فرمان خدا دیکھتے ہیں

    ہمیں کر دیتا ہے احساس ندامت زخمی

    نطق جب اوڑھے خموشی کی ردا دیکھتے ہیں

    گل شرر بار ہیں شبنم بھی لہو روتی ہے

    مژدہ کیا لائے ہے اب موج صبا دیکھتے ہیں

    پھر ہے معصومیت حسن پہ یلغار گناہ

    پھر لہو رنگ ہوا دست حنا دیکھتے ہیں

    دین و ایماں کے پرستار بچارے دن رات

    سہمے سہمے ہوئے تاثیر دعا دیکھتے ہیں

    عشق ہی بخشے ہے خوش منظری ہم کو گوہرؔ

    ورنہ یاں سلسلۂ رقص قضا دیکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے