تن سے جدا ہے سانس مگر اعتبار ہے
بے وقت ہو چکا ہوں مگر انتظار ہے
جذبات کے حباب سے کس کو فرار ہے
جو دائرہ کٹا ہے وہ آدھا حصار ہے
مدت سے بے لباس مری زندگی کا راز
اب تک مرے وجود پہ کس کا نکھار ہے
عظمت نے کر دیا ہے اسے کس قدر بلند
وہ سانس بھی جو لے تو لگے کاروبار ہے
پھولوں کو راس آ گیا بنجر ہوا کا ساتھ
کہتے ہیں مسکرا کے یہ عہد بہار ہے
ہونا تو میرا جبر تھا لیکن امرؔ ابھی
جب تک میں جی رہا ہوں مجھے اختیار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.