تنہا ہیں انجمن میں بھی ایسا لگا ہمیں
تنہا ہیں انجمن میں بھی ایسا لگا ہمیں
چاروں طرف اداس سا منظر لگا ہمیں
آتے دنوں میں جس کا حوالہ نہ بن سکیں
ماضی کے اس فریم سے باہر لگا ہمیں
دیکھا حصار ذات سے باہر نکل کے جب
اک دائرہ سا ذہن کے اندر لگا ہمیں
جب آئنے سے گرد کا پردہ اتر گیا
اپنی ہی زندگی سے بہت ڈر لگا ہمیں
جس کی تلاش میں کئی صدیاں گزر گئیں
جھانکا جو دل میں اپنے تو اندر لگا ہمیں
ہم بھی تخیلات کی دنیا میں گھوم لیں
مولیٰ بس ایک دن کے لئے پر لگا ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.