تنہا ہوا تو کرب مجھے جاگتا ملا
تنہا ہوا تو کرب مجھے جاگتا ملا
خاموشیوں کا سارا فسوں ٹوٹتا ملا
یہ کیسی بے حسی ہے ترے شہر میں بتا
ہر شخص زندگی کا پتا پوچھتا ملا
اپنی خودی میں اہل خرد کھو کے رہ گئے
مجھ کو تری تلاش میں خود کا پتا ملا
خون جگر سے جب بھی جلائے گئے دیے
بھٹکی ہوئی حیات کو اک راستہ ملا
گونجی ہے دور دور ہواؤں میں سسکیاں
نغمہ جو ساز دل سے کوئی پھوٹتا ملا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.