تنہا جو کسی رات ذرا دور چلا ہوں
تنہا جو کسی رات ذرا دور چلا ہوں
میں اپنے ہی سائے سے کئی بار ڈرا ہوں
جھومر کی طرح نقرئی ماتھے پہ سجا تھا
کاجل کی طرح شربتی آنکھوں سے بہا ہوں
تم بھاگتے لمحوں کی طرح گرم سفر ہو
میں ایک اپاہج کی طرح گھر میں پڑا ہوں
تو رات کے ماتھے پہ تھا مہتاب کی صورت
ہالے کی طرح میں ترے اطراف رہا ہوں
ابھرے گا تری یاد کا خورشید وہیں سے
تنہائی کے جس تیرہ افق پر میں کھڑا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.