تنہا راتوں کو بہرحال جواں کرنا ہے
تنہا راتوں کو بہرحال جواں کرنا ہے
روشنی کر نہ سکے ہم تو دھواں کرنا ہے
کاش یاد آئے کوئی بچھڑا مسافر کہ ہمیں
آنکھ میں ٹھہرے ہوئے نم کو رواں کرنا ہے
اور اک خواب کو لفظوں میں نمو دینی ہے
اور اک رات کو آنکھوں سے بیاں کرنا ہے
ایک تصویر بنانی ہے کسی سائے کی
اور تصویر کے رنگوں کو عیاں کرنا ہے
کون سمجھائے بھلا یہ نئے دیوانوں کو
خاک اڑانی ہے کدھر رقص کہاں کرنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.