تنہا ترا خدا نہیں اے آشنائے راز
تنہا ترا خدا نہیں اے آشنائے راز
تیرا بھی کارساز ہے میرا بھی کارساز
کیا کہیے رہ گزار محبت کی داستاں
جو دشمن سکوں ہے وہ ہے میرا چارہ ساز
اے جان مدعا مری جنت مری حیات
تیرا خیال تیری تمنا مری نماز
نغمے بھی ہیں پسند مجھے سوز بھی عزیز
سرمایۂ وفا ہے مری زندگی کا ساز
کیا دن دکھائے دیکھیے انساں کی سرکشی
سجدوں سے پا رہا ہوں جبینوں کو بے نیاز
پیغام زندگی ہے محبت کی ہر ادا
یعنی گناہ گار محبت ہے پاکباز
انسانیت ہے مرگ مسلسل سے ہمکنار
مانگو دعا حیات رہے غم سے سرفراز
اب تک ہیں یاد مجھ کو وہ پیہم تجلیاں
کتنا نظر نواز تھا ہر منظر حجاز
مجھ کو متینؔ ناز ہے اپنے نصیب پر
میں بندۂ نصیر ہوں میں خادم نیاز
- کتاب : Fikr-e-mateen (Pg. 63)
- Author : Dr. Mateen Niyazi
- مطبع : Dr. Mateen Niyazi (1986)
- اشاعت : 1986
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.