تنہائیوں کا کوئی بھی شکوہ نہیں کیا
تنہائیوں کا کوئی بھی شکوہ نہیں کیا
ہم نے وفا کے نام پہ دھوکا نہیں کیا
چوپال اپنے گاؤں کی ویران ہو گئی
تم نے درخت کاٹ کے اچھا نہیں کیا
ہم ساتھ میں جئیں گے مریں گے بھی ساتھ ساتھ
میں نے تو ایسا کوئی بھی وعدہ نہیں کیا
حالانکہ آپ جیت گئے ہو مرے عزیز
پر دوستوں سے جیت کے اچھا نہیں کیا
شہزانؔ ہم بھی عشق میں ناکام ہو گئے
لیکن تمہاری طرح دکھاوا نہیں کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.