تنہائیوں میں شور قیامت بپا ہے خیر
تنہائیوں میں شور قیامت بپا ہے خیر
کس کی کمی ہے یاد نہیں آ رہا ہے خیر
لازم ہے ہم کو دیکھنا جو کچھ فلک دکھائے
اک بے وفا کے ہونٹوں پہ لفظ وفا ہے خیر
تجھ سے بچھڑ کے زیست کا امکان ہی نہیں
تو چھوڑ جان جاں یہ مرا مسئلہ ہے خیر
خون جگر نے سرخ کیا دست ناز کو
ان کو یہ لگ رہا ہے کہ رنگ حنا ہے خیر
وہ آئنے کو دیکھتے ہیں آئنہ انہیں
اک آئنے کے سامنے اک آئنہ ہے خیر
تجھ کو تو خوب خوب ہے میرے دکھوں کا علم
تو تو مری حیات میں شامل رہا ہے خیر
ناصرؔ کمال شعر میں دعویٰ نہیں مگر
جو کچھ تھا میرے دل میں وہ سب کہہ دیا ہے خیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.