دوستی ہو گئی ہے خلوت سے
دوستی ہو گئی ہے خلوت سے
چاہتا تھا یہی میں مدت سے
ہے کہاں وقت اک قلی کو جو
بچوں کو دیکھ پائے فرصت سے
تنگ دستی کی دین ہے کہ وہ شخص
گل چراتا ہے میری تربت سے
کوئی سمجھا نہیں شجر کے دکھ
چھاؤں سب نے خریدی دولت سے
مشکلیں زینہ چڑھتی ہیں جب بھی
حوصلے کود جاتے ہیں چھت سے
تم بنے ہو مرے لیے ابترؔ
یہ صدا آ رہی ہے جنت سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.