تقاضائے دل و جاں کا کہیں درماں نہیں ملتا
تقاضائے دل و جاں کا کہیں درماں نہیں ملتا
دیار درد میں تسکین کا ساماں نہیں ملتا
خرامندہ ہیں میخانے اگرچہ تیری آنکھوں میں
یہاں سے بھی مداوائے غم پنہاں نہیں ملتا
تری چشم تماشا مست میں غلطاں ہیں افسانے
مگر تمہید الفت کا کوئی عنواں نہیں ملتا
کسی شے کی کمی ہے تیرے جلووں کی نوازش میں
کہ اب وہ والہانہ پن وہ ذوق جاں نہیں ملتا
ترے انداز کی غارت گری بھی کیا قیامت ہے
کہ نقد زندگی و گوہر ایماں نہیں ملتا
کمال عفت قلب و نظر مفقود ہے خالدؔ
یہ رتبہ مل تو جاتا ہے مگر آساں نہیں ملتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.