تقدیر عشق آہ و فغاں کے سوا ہے کیا
تقدیر عشق آہ و فغاں کے سوا ہے کیا
فرمائیے کہ آہ و فغاں ناروا ہے کیا
رنگینئ جہاں بھی ہے کس درجہ دل فریب
اور وقت بے نیاز بھی سیماب پا ہے کیا
اے لطف ناتمام ترے لطف کے نثار
جز درد حسرت دل درد آشنا ہے کیا
مجھ سے یہ کہہ رہا ہے کہ توبہ کی فکر کر
ابر سیاہ مے کدہ پر چھا گیا ہے کیا
میرے جگر کے داغ کی عظمت نہ پوچھیے
اس کے حضور لالۂ آتش قبا ہے کیا
دامن ہے تار تار کبھی دل ہے چاک چاک
فطرتؔ تمہارے درد جنوں کی دوا ہے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.