تقدیر وفا کا پھوٹ جانا
تقدیر وفا کا پھوٹ جانا
میں بھولا نہ دل کا ٹوٹ جانا
کیا دیتا رہے گا دل پہ دستک
اک جملہ جو میں نے جھوٹ جانا
اک صورت اتارنا غزل میں
لفظوں کا پسینا چھوٹ جانا
کیا روؤں تجھے اے دھیان درپن
پل بھر میں ہے تجھ کو ٹوٹ جانا
کس درجہ سرور بخش تھا وہ
اس کوچے میں جھوٹ موٹ جانا
رک جائے گا ساتھ دھڑکنوں کے
خاموشی کا ٹوٹ پھوٹ جانا
وہ آنا کسی کا دل میں راغبؔ
اور صبر و قرار لوٹ جانا
- کتاب : Khayal-e-Chehra (Pg. 40)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.