ترس آیا نہیں جس کو کبھی بھی حال پر میرے
ترس آیا نہیں جس کو کبھی بھی حال پر میرے
وہ اپنے آپ کیسے آ گیا پھر جال پر میرے
چمک دیکھو مرے چہرے پہ ایسے ہی نہیں آئی
تمہاری یاد مارے ہے طماچہ گال پر میرے
تمہارے بعد بھی خالی رکھی ہے یہ جگہ میں نے
نہیں بیٹھا کبھی کوئی بھی دل کے تال پر میرے
لکھا ہے اس نے میرا نام یشوردھنؔ محبت سے
حنا کا رنگ اب تم دیکھنا رومال پر میرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.