ترک تعلقات کروں گا میں آج سے
ترک تعلقات کروں گا میں آج سے
عاجز میں آ گیا ہوں تمہارے مزاج سے
لخت جگر نثار کریں اور دیں جہیز
کوئی بھی باپ خوش نہیں ایسے رواج سے
پروردگار ارض و سما میری جان لے
پروردگار تنگ ہوں تیرے سماج سے
شاعر ہیں شعر کہنا فقط ہے ہمارا کام
کیا ہم کو واسطہ ہے ترے تخت و تاج سے
عزت اسی کو دیتا ہے جس کا رسوخ ہو
مجھ کو اسی لئے ہے شکایت سماج سے
افنانؔ اپنی بات پہ یک رنگ تم رہو
اک روز تنگ آئے گا وہ احتجاج سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.