ترک الفت تو اک بہانہ تھا
وہ گیا خیر اس کو جانا تھا
ہم بھی رستے میں تھک گئے تھے بہت
اس کو بھی ساتھ کب نبھانا تھا
رخ پہ تازہ گلاب کیا کھلتے
زرد پتوں کا وہ زمانہ تھا
نام لکھا تھا جو ہتھیلی پر
کتنا مشکل اسے مٹانا تھا
تم نے شعلہ بنا دیا مجھ کو
کیا مرا ظرف آزمانا تھا
دل کے لٹنے پہ شور کیا کرنا
کون سا قیمتی خزانہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.