Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ترک کر کے دوستی بھی وہ غزالوں سے لگے

شہاب اللہ شہاب

ترک کر کے دوستی بھی وہ غزالوں سے لگے

شہاب اللہ شہاب

MORE BYشہاب اللہ شہاب

    ترک کر کے دوستی بھی وہ غزالوں سے لگے

    جس طرح ڈر خواہشوں کے الجھے جالوں سے لگے

    مانتا ہوں دوستوں کی صف میں شامل ہے مگر

    پہلے جیسا اب نہیں اس کے سوالوں سے لگے

    اپنی نیت تو ہمیشہ صاف رکھتا ہوں مگر

    ڈر مجھے کچھ دوستوں کی مخفی چالوں سے لگے

    اس نے جو وعدہ کیا ہے ملنے آئے گا ضرور

    مضطرب سا جو مجھے بے کل خیالوں سے لگے

    جانے کب سے کوئی بھی رہنے نہیں آیا یہاں

    مجھ کو ایسا گھر کے سب بوسیدہ تالوں سے لگے

    ساقیا کیا ہے ملایا بادۂ پرجوش میں

    آگ سی تن میں ترے ان مے پیالوں سے لگے

    میں تو راتوں کے اندھیروں میں بھی شاداں ہوں شہابؔ

    ساتھ ہیں کچھ لوگ جن کو ڈر اجالوں سے لگے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے