تصور کہکشاں ہوتا نہیں ہے
تو اب مجھ سے بیاں ہوتا نہیں ہے
تڑپ میری جبیں کی بڑھ گئی ہے
مگر تو آستاں ہوتا نہیں ہے
مری قسمت میں ہے جلتا ستارہ
بکھر کے جو دھواں ہوتا نہیں ہے
مری سانسوں میں تو اٹکا ہوا ہے
طبیعت میں رواں ہوتا نہیں ہے
خوشی اب بھی مجھے ہوتی ہے لیکن
وہ پہلا سا سماں ہوتا نہیں ہے
وہ دریا ہے جہاں اک بار گزرے
وہ رستہ بے نشاں ہوتا نہیں ہے
میں اس کے ساتھ چلتی جا رہی ہوں
جو میرا کارواں ہوتا نہیں ہے
تجھے اشکوں میں میں کیسے بہا دوں
تو مجھ سے رائیگاں ہوتا نہیں ہے
مرے لفظوں میں ہے ظاہر مگر تو
نگاہوں سے عیاں ہوتا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.