تشریف شب کو لانا کیوں عار جانتے ہیں
تشریف شب کو لانا کیوں عار جانتے ہیں
شاید کہ آپ ہم کو بد کار جانتے ہیں
زلفوں کے پیچ میں ہم گو جانتے نہیں کچھ
پر سر پٹک کے اپنا من مار جانتے ہیں
وحشت میں جو جو ہم نے پتھروں سے سر کو مارا
صحرا میں جا کے پوچھو کہسار جانتے ہیں
افسوس جن کی خاطر یوں خلق میں سبک ہیں
خاطر کا اپنی ہم کو وہ یار جانتے ہیں
یہ بھی نصیب و قسمت گل کھائے جن کے غم میں
محفل کا اپنی ہم کو وہ خار جانتے ہیں
مطلق نہیں ہے پروا سیر چمن کی عشرتؔ
ہم داغ دل کو اپنے گلزار جانتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.