توبہ ستم سے کی مجھے سینہ فگار دیکھ کر
توبہ ستم سے کی مجھے سینہ فگار دیکھ کر
لو انہیں رحم آ گیا حالت زار دیکھ کر
فرط خوشی سے تا سحر غنچۂ دل ہنسا کیا
تیرے گلے میں شام وصل پھولوں کا ہار دیکھ کر
اور نہ کوئی بس چلا اور نہ کچھ بھی ہو سکا
روئے اسیر قید غم جوش بہار دیکھ کر
خوف گنہ نہیں رہا دل کو پھر آسرا ملا
یاد کرم بھی آ گئی روز شمار دیکھ کر
ٹھوکروں سے مٹائے گا کوئی اگر نشان قبر
روئے گی بیکسی مری کس کا مزار دیکھ کر
ہوش و حواس پر گری برق جمال دل فروز
کچھ نہ رہی ہمیں خبر جلوۂ یار دیکھ کر
چادر غم پڑی ہوئی شمع لحد بجھی ہوئی
اہل جہاں ہیں چشم نم میرا مزار دیکھ کر
توبہ یہ کوئی بات ہے اپنے کئے کی شرم سے
ان کی بلا جھکائے سر روز شمار دیکھ کر
موت سے یوں شب الم خوش ہوئے مبتلائے غم
شاد ہو جس طرح سے یار صورت یار دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.