طور دنیا کے ساتھ جائیو مت
طور دنیا کے ساتھ جائیو مت
عشق کیجو مگر جتائیو مت
ہیں تماشائی چارہ گر سارے
زخم دل کے انہیں دکھائیو مت
ہاں یقیناً قصور میرا ہے
بار الزام تم اٹھائیو مت
دام ڈالے ہے خوب یہ صیاد
دہر کے شعبدے میں آئیو مت
رکھیو نظریں عمل پہ ناصح کے
کچھ کہے یہ فریب کھائیو مت
حسن ظن رکھیو اپنے لوگوں سے
دیکھیو سنیو آزمائیو مت
تلخیاں دوستی میں گر ہوں ظہیرؔ
تلخ لہجہ زباں پہ لائیو مت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.