توجہ اپنے دل کی ساری چاہت اس کو دے دوں گی
توجہ اپنے دل کی ساری چاہت اس کو دے دوں گی
وہ مجھ سے ملنے آئے تو رفاقت اس کو دے دوں گی
نہیں رکھوں گی اپنے پاس خوابوں کا کوئی گلشن
دلوں میں کھلتے پھولوں کی لطافت اس کو دے دوں گی
میں اپنے پاس رکھوں گی فقط تنہائی کے موسم
اور اپنے دل کی ہر محفل کی زینت اس کو دے دوں گی
میں اس کے وصل کی خاطر زمانے کی نگاہوں سے
عداوت مانگ لوں گی اور محبت اس کو دے دوں گی
میں اس کے خواب دیکھوں گی تو دیکھوں گی ہر اک شب کو
پھر اک اک خواب کی زندہ حقیقت اس کو دے دوں گی
ملے گا اب جو وہ مجھ سے تو سوچا ہے کہ یہ شازیؔ
میں اپنی زندگی اور اپنی قسمت اس کو دے دوں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.