تیار ہوں جس شخص پر سانسیں لٹانے کے لئے
تیار ہوں جس شخص پر سانسیں لٹانے کے لئے
وہ چل رہا ہے چال مجھ کو آزمانے کے لئے
رشتے بنانے سے کبھی چلتے نہیں ہیں عمر بھر
آداب آنے چاہئیں رشتہ نبھانے کے لئے
میں وہ نہیں جس کو ملی ہے روشنی خیرات میں
مجھ کو بہت جلنا پڑا ہے جگمگانے کے لئے
آسان ہے سر کو جھکا دینا کسی دربار میں
لیکن کلیجہ چاہیئے سر کو اٹھانے کے لئے
کچھ طے نہیں ہے زندگی میں وقت رونے کا مگر
معقول ہے ہر ایک لمحہ مسکرانے کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.