تیرا اپنا ہوں دیکھ بھال مجھے
تیرا اپنا ہوں دیکھ بھال مجھے
کھو نہ جاؤں کہیں سنبھال مجھے
میں چلا تو گیا تھا دور کہیں
پھر ترا آ گیا خیال مجھے
میں تو پہلے بھی ہوں مصیبت میں
غم کو سہنے میں ہے کمال مجھے
وہ ترے ساتھ اب نہیں ہوتے
لوگ کرنے لگے سوال مجھے
میں نے رکھا عزیز جاں تم کو
دیکھ مشکل میں تو نہ ڈال مجھے
میں ہوں سورج ترے زمانے کا
دوست ممکن نہیں زوال مجھے
میں تری دسترس میں ہوں کب سے
وحشت ہجر سے نکال مجھے
مار ڈالے گی ایک دن تنہاؔ
یہ تری شوخیٔ جمال مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.