تیرا چہرہ جو میرے دل میں اتر آیا ہے
تیرا چہرہ جو میرے دل میں اتر آیا ہے
ہر بشر سنگ لیے مجھ کو نظر آیا ہے
کتنی مغرور تھی یہ رات ابھی تک لیکن
ایک ننھا سا دیا لے کے سحر آیا ہے
جس کو پالا تھا محبت سے ہمیشہ میں نے
آستینوں میں وہ چھپ کر میرے گھر آیا ہے
بد دعائیں تو غریبوں کی نہیں ہیں تجھ پر
تو جو شہرت کی بلندی سے اتر آیا ہے
منزل عشق کو آسان سمجھنے والوں
کتنے صحراؤں سے گزرا ہوں تو گھر آیا ہے
یہ چمن یوں ہی تو سرسبز نہیں ہے مظہرؔ
ہم نے سینچا ہے لہو سے تو ثمر آیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.