تیرا چھونا ترا نہ کر دے مجھے
تیرا چھونا ترا نہ کر دے مجھے
شہر کا مدعا نہ کر دے مجھے
بات کرتے رہا کرو مجھ سے
خامشی باؤلا نہ کر دے مجھے
مجھ کو اتنے بھی پیار سے نہ دیکھ
یہ نظر آشنا نہ کر دے مجھے
کوئی پہلے بھی پیار تھا تیرا
یہ ادا دوسرا نہ کر دے مجھے
اس کو اس ڈر سے بھی سدا نہیں دی
وہ کہیں ان سنا نہ کر دے مجھے
میری خواہش ہے اس کے ساتھ رہوں
میری قسمت جدا نہ کر دے مجھے
اس کو پانے کی چاہ بھی ساگرؔ
ایک دن مبتلا نہ کر دے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.