تیرے بغیر زندگی کیا زندگی میاں
دلچسپ معلومات
نذر جاں نثار اختر
تیرے بغیر زندگی کیا زندگی میاں
ایک ایک لمحہ ہے مجھے ایک اک صدی میاں
حیرت سے دیکھتا ہے مجھے ہر کوئی میاں
جیسے میں اپنے شہر میں ہوں اجنبی میاں
ہر بات میں ہے تلخیٔ و افسردگی میاں
ہے مستقل عذاب مری زندگی میاں
کہنے کو یوں تو سب نظر آتے ہیں آدمی
مشکل سے بھی ملا نہ کوئی آدمی میاں
جرأت اگر ہے تجھ میں تو آ کھل کے سامنے
پردے میں دوستی کے نہ کر دشمنی میاں
میں نے تو اس کا ساتھ دیا ہے تمام عمر
کیوں میرا ساتھ چھوڑ گئی زندگی میاں
راہیؔ کو جب خوشی کی ضرورت نہیں رہی
نکلی ہے ڈھونڈھتی ہوئی اس کو خوشی میاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.