تیرے بیمار کو نیند آئی ہے
تیرے بیمار کو نیند آئی ہے
اب کہاں وقت مسیحائی ہے
کون عالم ہے جو موجود نہیں
کیا یہی عالم تنہائی ہے
آپ کی سمت نہیں روئے سخن
بات میں بات نکل آئی ہے
ہنس رہے ہیں مری تنہائی پر
ان ستاروں کی بھی بن آئی ہے
آپ دیوانہ سمجھتے ہیں مجھے
آپ کی حوصلہ افزائی ہے
یہ کہاں اہل خرد کو معلوم
کتنی نادان پہ دانائی ہے
اے شمیمؔ آپ کو معلوم نہیں
کون نیکی ہے جو کام آئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.