تیرے دیوانے کا ہوش میں آنا ٹھیک نہیں
تیرے دیوانے کا ہوش میں آنا ٹھیک نہیں
لوگ وگرنہ سمجھیں گے مے خانہ ٹھیک نہیں
آنکھ ملاؤ خواب سے لیکن اتنا یاد رہے
اک پتھر کا شیشے سے ٹکرانا ٹھیک نہیں
سر میں سودا ہے سودائی دشت کی حد میں رہ
اس حالت میں شہر کی جانب جانا ٹھیک نہیں
دیواروں کا کھڑکی سے یارانہ ہوتا ہے
ان کو اپنے دل کی بات بتانا ٹھیک نہیں
اس کو ہلکے بھاری کا بھی فرق نہیں معلوم
پیمانے کو ٹھیک کرو پیمانہ ٹھیک نہیں
اب تو مشکل مشکل میں ہی ڈالے رکھے گی
کہتا تھا ناں مشکل میں گھبرانا ٹھیک نہیں
ارشدؔ آج وہ پوری تیاری سے آئے گا
دیکھو آج تمہارا باہر جانا ٹھیک نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.