تیرے دل میں بسے نہیں تھے ہم
تیرے دل میں بسے نہیں تھے ہم
عشق میں کیا کھرے نہیں تھے ہم
کس طرح تیری خیریت ملتی
فیس بک سے جڑے نہیں تھے ہم
خوب روئے لپٹ کے البم سے
تجھ سے تو بولتے نہیں تھے ہم
تو نے خود ہی دیا تھا دل ہم کو
پاؤں تیرے پڑے نہیں تھے ہم
جا کے واپس بھی لوٹ سکتے تھے
غیر کے تو ہوئے نہیں تھے ہم
درد الفت ہوا تھا ہم کو بھی
سنگ کے تو بنے نہیں تھے ہم
آپ جتنا ہمیں سمجھتے تھے
اس قدر بھی برے نہیں تھے ہم
تجھ سے ملنے کی دھن میں عید کے دن
اور کسی سے ملے نہیں تھے ہم
مدتوں اس نے لوٹا قسطوں میں
ایک دن میں لٹے نہیں تھے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.