تیرے دل میں خود کو اک دن بو دوں گا
تیرے دل میں خود کو اک دن بو دوں گا
تیری آنکھ سے بن کر ساون نکلوں گا
جانے کب سے دھیان لگائے بیٹھا ہوں
دستک ہوگی اور دروازہ کھولوں گا
رخصت کے لمحے جو میرا حال ہوا
واپس آئے گا تو اس سے کہہ دوں گا
مجھ کو تم سے پیار نہیں ہے سچ ہے یہ
آج بھی اس سے جھوٹ یہی میں بولوں گا
وہم ہے میرا یا تو ایک حقیقت ہے
اب کے تجھ کو ہاتھ لگا کر دیکھوں گا
سیکھ رہا ہوں دنیا داری کچھ دن سے
یعنی اب میں جھوٹ بھی سچے بولوں گا
تنہائی میں رات کہاں پر کٹتی ہے
امشب اپنا پیچھا کر کے دیکھوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.