تیرے دل سے اگر ہم اتر جائیں گے
تیرے دل سے اگر ہم اتر جائیں گے
سانس رک جائے گا ہم تو مر جائیں گے
یوں تو ہم نے کسی کی سنی ہی نہیں
تم کہو گے تو ہم بھی سدھر جائیں گے
یہ ہوس کے پجاری ہیں عاشق نہیں
شب گزاریں گے پھر یہ مکر جائیں گے
میں اگر دل کی وادی میں رہنے نہ دوں
تیری یادوں کے لشکر کدھر جائیں گے
ہاتھ میں اتنی وحشت ہے بربادی ہے
جوتشی ہاتھ دیکھیں گے ڈر جائیں گے
زندگی تیرے دفتر سے اک روز ہم
لمبی چھٹی لیے اپنے گھر جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.