تیرے احساس کے حصار میں ہوں
کچھ دنوں سے عجب خمار میں ہوں
دل میں اک روشنی سی پھوٹی ہے
میں کسی چشم اختیار میں ہوں
کاش چمکے نصیب کا تارا
بڑی مدت سے انتظار میں ہوں
ڈھونڈھنا خود کو ہو گیا مشکل
گم کسی بحر بے کنار میں ہوں
بیتا کل بھی ہے میرا سرمایہ
گو نئے عہد کی پکار میں ہوں
اب تو آ جاؤ میرے شہزادے
قید رسموں کے خار زار میں ہوں
قریۂ درد میں بھٹکتی ہوں
سایۂ نخل انتشار میں ہوں
یہی کافی ہے بزم ہستی میں
اے صدفؔ میں کسی شمار میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.