تیرے ہم راہ بہت دور نہ جانا چاہوں
تیرے ہم راہ بہت دور نہ جانا چاہوں
خوبصورت سا بچھڑنے کا بہانا چاہوں
کوئی چھتنار درخت اور لپٹتی بیلیں
وہی منظر میں تجھے یاد دلانا چاہوں
ذرہ ذرہ تو سمیٹے ہوئے پھرتا ہے مرا
میں کہ اس ڈھیر میں خود آگ لگانا چاہوں
بوجھ مجھ کو کھلی دیوار کا سہنا ہی نہ تھا
خود ہی گر جاؤں جو اب بوجھ گرانا چاہوں
پار ہو جائے یہ دہلیز وفا کی دلدل
ایسی اک جست مصورؔ میں لگانا چاہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.