تیرے ہونے کی مرے دل کو خبر ہوتی ہے
تیرے ہونے کی مرے دل کو خبر ہوتی ہے
ہو جہاں آپ اسی اور نظر ہوتی ہے
آپ جب گھر سے چلیں تو یہ فضائیں مہکیں
ان ہواؤں میں تیری کوئی لہر ہوتی ہے
دیکھ کر ایک جھلک ان کو مکمل ہو دن
جستجو روز یہی شام و سحر ہوتی ہے
آپ ہی آپ خیالوں میں بسا کرتے ہیں
اب کہاں کوئی ہمیں فکر گزر ہوتی ہے
ایک احساس محبت سے بنے ہیں گلشن
زندگی اس کے بنا گرد سفر ہوتی ہے
کیا ہے اظہار یہ اقرار کہاں کا انکار
پیار کی اپنی ہی اک راہ گزر ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.