تیرے کیا اپنے بھی کچھ کام نہ آئے ہم لوگ
تیرے کیا اپنے بھی کچھ کام نہ آئے ہم لوگ
کچھ نہ کچھ تو نے بنانا تھا بنائے ہم لوگ
کوہساروں پہ قدم رکھ کے یہ پھل توڑا ہے
عجز مٹی سے اٹھا کر نہیں لائے ہم لوگ
پھر پلٹ آئیں گے تسبیح کے دانوں کی طرح
دست دنیا تری پوروں سے گرائے ہم لوگ
کھینچ کر لائے ہیں در سے ترے مجرم کی طرح
دل کو باتوں میں لگا کر نہیں لائے ہم لوگ
باعث شرم ہے اے دوست نمود گریہ
پونچھ کر اشک ترے خواب میں آئے ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.