تیرے لئے کسی سے بغاوت نہ کر سکا
تیرے لئے کسی سے بغاوت نہ کر سکا
شاید میں تجھ سے اتنی محبت نہ کر سکا
مجبور تھا میں اس قدر اپنے مزاج سے
کچھ بھی خلاف عادت و فطرت نہ کر سکا
حق بات پر تو کر لیا دشمن سے اتفاق
نا حق میں دوستوں کی حمایت نہ کر سکا
وہ کام کر دکھایا ہے میرے جنون نے
جو کام تیرا زعم لیاقت نہ کر سکا
عزت کرے گا کیا وہ کسی کے وجود کی
جو شخص اپنے آپ کی عزت نہ کر سکا
لپٹی ہوئی زمیں تھی نگاہوں کی پاؤں سے
سالمؔ تمام عمر میں ہجرت نہ کر سکا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.