تیرے سانچے میں ڈھلا تیرا ہی سایا ہوا میں
تیرے سانچے میں ڈھلا تیرا ہی سایا ہوا میں
دیکھتے دیکھتے خود سے ہی پرایا ہوا میں
یاد ہے اب بھی مرے لمس سے پگھلی ہوئی تو
اور ترے سانسوں کی خوشبو میں نہایا ہوا میں
چاک تیرا ہے تری مٹی تری کوزہ گری
جو بھی ہوں جیسا بھی ہوں تیرا بنایا ہوا میں
راہ الفت میں یہ شہرت ہے کہاں سب کو نصیب
ایک مجنوں تھا جو مشہور ہوا یا ہوا میں
ڈھونڈھ ہی لیتا ہوں دکھ میں بھی غزل کے موضوع
تیری فرقت کا ترے غم کا ستایا ہوا میں
سب کے ہونٹوں پہ ہیں غزلیں جو ترے نام لکھیں
اک ترے نام سے ہوں بزم میں چھایا ہوا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.