تیری آنکھوں میں جھلملاؤں کہیں
تیری آنکھوں میں جھلملاؤں کہیں
ساتھ رہ کر نظر نہ آؤں کہیں
اور مت فاصلے بڑھا مجھ سے
میں تجھے بھول ہی نہ جاؤں کہیں
جانے کس موڑ پر ضرورت ہو
آ بھی جانا جو میں بلاؤں کہیں
تو بھی میری طرح مجھے ڈھونڈھے
میں بھی تیری طرح نہ جاؤں کہیں
آپ کا دل بہت کشادہ ہے
میں بھی اس دل میں گھر بناؤں کہیں
میرے زخموں کو پھر کرید ذرا
میں ترا غم نہ بھول جاؤں کہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.