تیری چاہت میں مر کے دیکھوں گا
کام یہ بھی میں کر کے دیکھوں گا
چھین سکتا ہے کون مجھ سے تجھے
جاں ہتھیلی پہ دھر کے دیکھوں گا
غیر ممکن ہے چاند کو لانا
پھر بھی کوشش میں کر کے دیکھوں گا
تیری آنکھوں میں خود کو پاؤں گا
رخ پہ تیرے سنور کے دیکھوں گا
رکھ کے آنکھوں میں ہجر کو تیرے
پھر تصور میں ڈر کے دیکھوں گا
بن کے طاہرؔ میں پیار کی خوشبو
گرد تیرے بکھر کے دیکھوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.