تیری دنیا میں نہیں رہتا تھا
تیری دنیا میں نہیں رہتا تھا
پھر بھی میں تجھ میں کہیں رہتا تھا
تجھ کو آکاش بناتا تھا میں
اور میں بن کے زمیں رہتا تھا
چاند تارے تھے تری زلفوں میں
میں بھی بادل سا وہیں رہتا تھا
یہ جو ویران سی آنکھیں ہیں تری
میں بہت پہلے یہیں رہتا تھا
عشق تھا سجدے میں تو دل ہی نہیں
ذہن بھی زیر جبیں رہتا تھا
کتنے مضبوط تھے نازک رشتے
جب محبت میں یقیں رہتا تھا
جب کوئی آنکھ نہ تھی دنیا میں
تب بھی وہ پردہ نشیں رہتا تھا
اس سے اک بار گلے مل کے شکیلؔ
میں کئی روز حسیں رہتا تھا
- کتاب : دل پرندہ ہے (Pg. 57)
- Author : شکیل اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.